انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارم فائبر نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔
کمپنی کے مطابق سروسز 27 اکتوبر 2025 کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے مختلف آئی ایس پیز پر رفتار میں کمی اور براؤزنگ مسائل کی شکایات کی تھیں۔ ابتدائی طور پر خرابی کی وجہ سب میرین کیبل میں نقص کو قرار دیا گیا تھا، تاہم وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے یا متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس وقت بتایا تھا کہ مسئلہ ایمیزون کلاؤڈ سروسز کی عالمی بندش کے باعث پیدا ہوا، تاہم متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے سروس پرووائیڈرز نے انہیں کیبل نقصان کی اطلاع دی تھی۔اسٹارم فائبر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 60 فیصد سے زائد متاثرہ بینڈوِڈتھ پہلے ہی بحال کر لی گئی ہے، جبکہ متبادل کیبلز کے ذریعے اضافی بینڈوِڈتھ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ کے راستے فراہم کی جا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ازسرِ نو ترتیب دے کر اور گنجائش میں اضافہ کر کے مصروف اوقات میں کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی.
اسرائیلی ڈرون حملہ: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کمانڈر سمیت دو افراد شہید
25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس معطل ہونے کا امکان
خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر








