سیالکوٹ :انٹر پول کے ذریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں ملوث ملزم جاپان سے گرفتار

سیالکوٹ.باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاھد ریاض رپورٹ ) انٹر پول کے ذریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈی پی او نے انٹر پول کے زریعے قتل، اقدام قتل سمیت 8 مقدمات کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جاپان سے گرفتار کروا دیا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے قانونی طریق کار کے تحت خطرناک اشتہاری ملزمان کی اندرون و بیرون ملک سےگرفتاری کے لئے اپنی نگرانی میں جو آپریشن شروع کروایا اس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں،تھانہ سترا،تھانہ ڈسکہ کو شاہدجاوید نامی شخص قتل اور اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس سے خود کو بچاتے ہوئے بیرون ملک جاپان فرار ہو گیا،جس کی گرفتاری کے لئے باقاعدہ ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے جس کی روشنی میں ملزم شاہد جاوید کو جاپان سے گرفتار کروا دیا گیا ،جس کی گرفتاری کو عوامی حلقوں نے ڈی پی او حسن اقبال کی پروفیشنل کمانڈ کا عملی اظہار قرار دیا ہے،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب شخص جہاں کہیں بھی ہو اسے قانون کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا کیوں کہ قانون سب سے زیادہ طاقتور ہے قانون سے زیادہ طاقتور اور بالادست کوئی بھی نہیں ہے

Comments are closed.