ٹھٹھہ : محکمہ صحت ،مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرويو 19 اکتوبرسے شروع ہوں گے – ڈاکٹر محمد حنیف میمن

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) محکمہ صحت ،مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرويو 19 اکتوبرسے شروع ہوں گے – ڈاکٹر محمد حنیف میمن
مختلف پوسٹس پر 89 دن کی مدت کیلئے عارضی بنیادوں پر خدمتیں لینے کیلئے بھرتیاں کی جائینگی – ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن نے اپنی ایک جاری کردہ پریس رلیز کے تحت ان تمام امیدوار جنہوں نے ویکسینیٹر کی بھرتی کیلئے پہلے سے ہی درخواستیں جمع کرائی ہیں انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 19- اکتوبر 2022 بروز بدھ بوقت صبح دس بجے جبکہ میڈیکل آفیسر، ویمن میڈیکل آفیسر، اسٹاف نرس، کمیونٹی مڈوائف، ہیلتھ ٹیکنیشن کے امیدوار مورخہ 20- اکتوبر 2022 بروز جمعرات صبح دس بجے دربار ہال ڈی سی آفیس ٹھٹہ میں اپنے اصل دستاویزات اور شناختی کارڈ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ نے واضح کیا ہے کہ آسامیوں پر بھرتی 89 دن کی مدت کے لیے خدمات لینے کی بنیاد پر ہوں گی جبکہ مدت میں توسیع تسلی بخش کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں 15 سال کی چھوٹ دی جائے گی جبکہ بھرتی موجودہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں/ پراجیکٹس میں کام کرنے والے امیدوار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے اپنے محکمے سے اصل این او سی لے کر آئیں جبکہ انٹرویو کے لیے حاضر ہونے والے امیدوار کسی ٹی اے، ڈی اے کے حقدار نہیں ہوں گے۔

Leave a reply