نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،خاقان عباسی

نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔
0
43
pmln

تلہ گنگ: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔

باغی ٹی وی: تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہو گا انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نئی یا پرانی مردم شماری کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نہ میں وزیر ہوں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدہ میرے پاس ہےاس کے باوجود جماعت جو ذمہ داری دے گی وہ مجھے قبول ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

خیال رہے کہ حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیراعظم کے لیے مزید نام سامنے آ رہے ہیں ، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام سامنے آ رہے ہیں،نگران وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ، وہ نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد امیدوار کا نام دیں گے۔

یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

Leave a reply