انتخابی ریلی میں ٹرمپ نے ایسا کام کر دیا کہ مخالفین بھی حیران

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہونے ہیں۔

جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے،انتخابی مہم کے دوران اس میں دلچسپ واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔ ایک نیا واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہوتے ہی انتخابی ریالیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ اس بات کو انہوں نے اورلینڈ اسٹین فورڈ میں ثابت کر دکھایا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی میں ڈانس کیا جہاں انہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی تھرکنے لگے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔امریکی صدر ریالی میں موجود ہجوم کو دیکھ کر ڈانس کرنے لگے ۔

اپوزیشن نے ٹرمپ کے ڈانس کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا ہے،ٹرمپ کے اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناقدین نے یہ ویڈیو  ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ وہ یہ دکھانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ وہ پوری طرح سے تندرست ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ کے حامیوں نے ان کی ریلی میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور سماجی فاصلہ نہیں رکھا نہ ہی ماسک پہنے،

امریکی انتخابات: کچھ نہ کریں ، وہاں بیٹھ جائیں،معیشت پر کیا مرتب ہوں گے اثرات ؟

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹویٹر نے کیا بڑا اعلان

امریکی صدارتی انتخابات،اکانومسٹ کے سروے نے ٹرمپ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

Leave a reply