الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت مقرر کر دی۔
باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن 8 اپریل بروز منگل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا۔ اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ کیس کی سماعت کے لیے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن اب تک 8 سماعتیں کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشنز منظور نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان معطل ہے۔
سندھ کے سرکاری اسکولز میں درسی کتب کی ترسیل شروع
شہباز اور نوازشریف کا لندن کا جلد دورہ متوقع
نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن
محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ
میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ