ڈیرہ غازیخان: نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او سے ڈی ایس پی سرکل ہائے سمیت SHOs سے تعارفی میٹنگ

ڈیرہ غازیخانباغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار) ڈی پی او محمد اکمل نے ڈی ایس پی سرکل ہائے سمیت SHOs سے تعارفی میٹنگ کی اور میٹنگ میں ضلع میں ہونے والے کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد اکمل نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا سے تعارفی میٹنگ کی اور ہر تھانہ میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تھانوں کی سطح پر کرپشن کے خاتمہ میری اولینن ترجیح ہے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،ناجائز اسلحہ ، منشیات ، جوا کے خلاف ذیادہ سے ذیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔حادثات کی روک تھام کے لیے تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔تھانوں میں تشدد،نجی ٹارچرسیل یا غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہ ہے۔مجرمان اشتہاری ،عدالتی مفرروان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور 15کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنائیں ، تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں۔ اس کے علاوہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہیں درپیش مسائل کا فوری ازالہ کریں۔

Leave a reply