انتظار حسین پنجوتھہ تاحال بازیاب نہ ہو سکے

ik

لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھہ تاحال بازیاب نہ ہو سکے ،ڈی آئی جی پولیس مصطفی تنویر اور ایس ایس پی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل فیصل چوہدری، صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد بھی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پولیس کی طرف سے کون پیش ہوا ہے؟ ڈی آئی جی مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہفتہ والے دن رپورٹ دی گاڑی بھی ٹریس ہوئی ہے، پھر کیا ہوا؟ پولیس حکام نے کہا کہ گاڑی راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سری نگر ہائی وے سے بائیں طرف چلی جاتی ہے،پانچ بجکر دو منٹ گاڑی فتح جنگ روڈ کی طرف جاتی ہے، اس کے بعد سے ابھی ہم نے دیکھنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اب آگے کیسے بڑھنا ہے ایک بندہ لاپتہ ہے اس کو تلاش تو کرنا ہے،

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل علی اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے انتظار پنجوتھہ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے پولیس سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال انتظار پنجوتھہ کا کچھ علم نہ ہوسکا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاق کو سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے،چیف کمشنر اسلام آباد ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

Comments are closed.