ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسرسلیم مروت اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کامشن ادھورا،ڈیرہ ومضافات میں سودخوروں نے غریب سادہ لوح عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اختیارکرلیے ، سودخور رقم دینے کی بجائے عوام کو موٹرسائیکل وگاڑیاں اقساط پر دینے کے نام سے سودکاکاروبارکررہے ہیں،عوام کو سبز باغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،سادہ لوح عوام سودخوروں کے چنگل میں پھنس کر اپنی کمائی لٹانے پر مجبورہیں،عوام سودخوروں کے ظلم سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبورہوچکے ہیں اوراپنے ہاتھوں سے زندگی کا چراغ گل کر رہے ہیں ،ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان ،آرپی او سلیم مروت اورڈی پی او شعیب خان سے سود کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف گھیراتنگ کرنے اورسودجیسی لعنت سے چھٹکارادلانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںریجنل پولیس آفیسرسلیم مروت اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کے سودخوروں کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات ہوامیں اڑادیے گئے ہیں ۔ڈیرہ ومضافات میں سودخورموٹرسائیکل وموٹرکار بارگینگ کے کاروبار کے نام پر سادہ لوح عوا کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔بارگینوں پر اقساط کے نام پر سودکاکاروبار کھلے عام جاری ہے اورپولیس کاروائی کرنے سے قاصرنظرآتی ہے۔سودخورعوام کو رقم دینے کی بجائے موٹرسائیکل وگاڑیاں اقساط پر دینے کے نام سے سودکاکاروبارکررہے ہیںاورعوام کو سبز باغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سادہ لوح عوام سودخوروں کے چنگل میں پھنس کر اپنی زندگی بھر کی کمائی لٹانے پر مجبورہوجاتے ہیں مگرسودخوروں سے ان کی جان خلاصی نہیں ہوتی ہے۔عوام سودخوروں کے ظلم سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبورہوچکے ہیں اوراپنے ہاتھوں سے زندگی کا چراغ گل کر رہے ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی ومختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصرخان ،آرپی او سلیم مروت اورڈی پی او شعیب خان سے سود کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف گھیراتنگ کرنے اورسودجیسی لعنت سے چھٹکارادلانے کا مطالبہ کیاہے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں