شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان کے دورے پر ہے.
وزارتِ تجارت کے اعلامیے کے مطابق وفد پاک سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی سربراہی میں 5 روزہ دورے پر اسلام آباد آیا ہے۔ وفد میں معدنیات، تیل و گیس، زراعت و لائیو اسٹاک، توانائی اور سیاحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سعودی-پاک بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمپنیوں نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفد کو وفاقی وزرا، حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے آگاہ کیا۔
پاک-سعودیہ بزنس کونسل کے قیام کو دونوں ممالک کے نجی شعبے کے تعاون کے لیے اہم قرار دیا گیا، جس کے مقاصد میں مشترکہ کاروباری شراکت داری اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ شامل ہے۔وفد کو ترجیحی سرمایہ کاری شعبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جبکہ کراچی اور لاہور میں کاروباری مراکز کے دورے اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزارتِ تجارت کے مطابق یہ دورہ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے معاشی اہداف کے حصول میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اسرائیل اور حماس میں آج جنگ بندی ممکن ہے، ترک وزیرِ خارجہ
ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
کراچی میں فائر سیفٹی کا بحران، 80 فیصد عمارتیں غیر محفوظ قرار
خیبرپختونخوا، گنڈاپور مستعفی،اپوزیشن متحرک، اجلاس طلب