چیف سلیکٹر انضمام الحق کی پی سی بی سے ناراضگی کی خبریں زیر گردش

0
73

پی سی بی سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی سفارش پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کیا تھا۔ انضمام الحق سے پہلے بھی کئی معاملات پر اختلافات تھے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکر انضمام الحق نے چند ہفتے قبل 25 لاکھ روپے میں تین سال کا معاہدہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے علیحدگی کا سوچ رہے ہیں جب کہ محمد حفیظ نے ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دینے پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق بھی اب دلچسپی نہیں رکھتے، ان کے لیے پی سی بی سے جڑا رہنا مشکل ہے، مصباح ان دنوں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹی وی شو کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے عمل میں حصہ لیا تھا اور وہ پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے اسکواڈز کے انتخابی عمل میں شامل تھے۔
دوسری جانب اس حوالے سے پی سی بی نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا ، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے اسکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ہیں۔

Leave a reply