انضمام الحق سینئر کے بعد جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی مقرر

0
55
inzimam

انضمام الحق کو جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ وہ سینئر سلیکشن کمیٹی کی قیادت کرتے رہیں گے۔ چار رکنی سینئر سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔ سات رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء اللہ بلوچ شامل ہیں۔
جونیئر سلیکشن کمیٹی کا پہلا کام سری لنکا انڈر 19 کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔ سری لنکا انڈر 19 ایک چار روزہ اور پانچ 50 اوور کے میچوں میں شرکت کے لیے 12 اکتوبر کو کراچی پہنچے گا۔

Leave a reply