چییئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کرے گی آج پاور شو

0
61

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، گورنر پنجاب نے اہم اعلان کر دیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدرات مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی جناب سے پاور شو کی جائے گی، اجلاس میں تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو شرکت کا کہا گیا ہے. اجلاس میں یکم اگست کو بلائے گئے سینیٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

 

Leave a reply