آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا
ممبئی: 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
باغی ٹی وی : انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔
فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ایک 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے۔ پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔