آئی پی پی سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں،محمود مولوی

0
127

محمود مولوی نے کہا ہے کہ اپنی ذات کےلیے نہیں بلکہ ملک اور کراچی کےلیے سیاست کر رہے ہیں۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں قومی حکومت بنے گی۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت ہر جماعت سے بات چیت ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمود مولوی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

آئی پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ جے یو آئی (ف)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف سمیت سب ایک ساتھ ہوں گے۔پریس کانفرنس میں جنرل سیکریٹری آئی پی پی سندھ علی جونیجو، مرکزی رہنما عمران اسماعیل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب یو سی چیئرمین بھی موجود تھے۔

Leave a reply