آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدے قوم کے سامنے لائے جائے،حافظ نعیم الرحمان

0
52
Hafiz Naeem Urrehman

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز معاہدوں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران ہے، اگربجلی زیادہ ہےتوپھرلوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ 1994سےآئی پی پیزمعاہدوں کا دھندا چل رہا ہے، مہنگی بجلی نےمعیشت اورمڈل کلاس طبقے کو برباد کر دیا ہے، جاگیردار اور وڈیرے حکومت میں بیٹھےہیں ان پرٹیکس نہیں لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی سےنہیں عوام،تاجروں اور نوجوانوں کےساتھ اتحاد کر رہے ہیں، "حق دوعوام کو” تحریک شروع کررہےہیں، 26جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا ہوگا، بجلی کی قیمت اورغیرضروری ٹیکسزکم کیےجائیں، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ہمارا یجنڈا عوام کوریلیف دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجرٹیکس دینا چاہتا ہےلیکن سہولیات نہیں دی جاتیں، بڑے بڑے لوگوں کی مفت بجلی اورمراعات کوختم کیا جائے، آئی پی پیزمعاہدے ہمیں قبول نہیں، آئی پی پیزمعاہدوں پرنظرثانی کی جائے، آئی پی پیزمعاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ کے نیتجے میں ہماری معیشت کو نقصان پہنچا، آپریشن کے نتیجے میں فوج اورعوام کےدرمیان فاصلے بڑھتے ہیں، امریکی جنگ کی وجہ سےخیبرپختونخوا کا محفوظ بارڈربھی غیرمحفوظ ہوگیا، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، خدانخواستہ اگر پاکستان اور افغانستان کی لڑائی ہوگی تواسرائیل،امریکا اور بھارت خوش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اندھی لڑائی میں نہ جھونکے، قوم سےقربانی مانگنے والے پہلے خود قربانی دیں، بنوں واقعہ کے نتیجےمیں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی ہے، موجودہ صورتحال میں نقصان عوام اور پاکستان کا ہورہا ہے، امن کےبغیر سیاست اور نہ ہی معیشت چلےگی۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ری الیکشن نئی سودے بازی کےلیے کیا جائےگا، پاکستان کوجمہورکی رائےکےمطابق چلایا جائے، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

Leave a reply