وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے 9 نومبر 2024 کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ تعطیل ہفتے کے دن ہو گی، اور اس دن کو شاعرِ مشرق، علامہ محمد اقبال کی 147 ویں یومِ پیدائش کے طور پر منایا جائے گا۔اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اسی دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ان کے خیالات کو یاد کرنے کے لیے اقبال ڈے کا یہ دن ہر سال بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان ایک اچھا قدم ہے، جو نہ صرف ان کی تعلیمات کو فروغ دیتا ہے بلکہ عوام کو ان کی فکر اور شاعری پر غور کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس دن کی تعطیل کے ذریعے لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں سے کچھ وقت نکال کر اس عظیم فلسفی اور شاعر کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرسکیں گے۔
اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔ پاکستان میں ملک بھر میں شاعرمشرق کے یوم ولادت پر ہر شہرگاوں میں تقریبات ہوں گی جس میں علامہ اقبال کی مسلمانوں اور قیام پاکستان کے سلسلے میں فرمودات کی روشنی میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،