وزیر اعظم نے اقبال ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یوم اقبال کے موقع پر کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی وزیر اعظم شہباز شریف نے اقبال ڈے کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی
اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔ پاکستان میں ملک بھر میں شاعرمشرق کے یوم ولادت پر ہر شہرگاوں میں تقریبات ہوں گی جس میں علامہ اقبال کی مسلمانوں اور قیام پاکستان کے سلسلے میں فرمودات کی روشنی میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے برصغیر کے عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی، کام اور فلسفہ کو اجاگر کرنے اور شاعر مشرق کے حوالے سے ماہ نومبر میں تفصیلی پروگراموں کی تیاری کے لئے سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شخصیت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے گی۔
کمیٹی کی قیادت سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں رکن قومی اسمبلی نثار احمد چیمہ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، پروفیسر فتح محمد ملک (اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا (لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی (لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب صابر (اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری (ملتان)، ڈاکٹر احسان اکبر (راولپنڈی)، پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی (لاہور)، ڈاکٹر ابصار احمد (لاہور)، ڈاکٹر طالب حسین سیال (راولپنڈی)، خرم علی شفیق (کراچی)، ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد)، ڈاکٹر عبدالرئوف رفیق (کوئٹہ)، پروفیسر ڈاکٹر عابد علی (اسلام آباد)، ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری (پشاور)، ڈاکٹر خالد اقبال یاسر (راولپنڈی)، محمد اکرم (لاہور)، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران (اسلام آباد) اور پروفیسر ڈاکٹر بسیرہ امبرین لاہور شامل ہیں۔ کمیٹی اپنا ٹاسک تین دن میں مکمل کرے گی۔ قومی ورثہ و ثقافتی ڈویژن کمیٹی کو اپنی معاونت فراہم کرے گا جبکہ اقبال اکیڈمی کے وسائل، مہارت اور مقام سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے گا








