وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سی پیک فیز 2 کے تحت صنعتی ترقی، کاروباری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔سن ویڈونگ کے بطور سفیر دور میں سی پیک نے کاغذی خاکے سے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی صورت اختیار کی.احسن اقبال نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا.
احسن اقبال نے زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انڈسٹریل زونز، بزنس ٹو بزنس تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی جیسے نئے شعبوں پر مشتمل ہے، جس سے پاکستان میں ترقی کے نئے در کھلیں گے۔
شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار
بھارتی کھلاڑی نے علیحدگی کے بعد شادی بچانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی








