پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سینئر صحافی و اینکر اقرارالحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے
واقعہ گزشتہ شب پیش آیا،اقرار الحسن کی رہائشگاہ پر گولیاں چلائی گئیں ،اقرار الحسن اس وقت گھر میں موجود تھے، اقرار الحسن کے بھائی اسرارالحسن نے پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی جس میں کہا گیا کہ وقفے وقفے سے دو بار فائرنگ کی گئی، گاڑی میں سوار افراد نے دو بار فائرنگ کی اور فرار ہو گئےپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
لاہور میں میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے بائیس منٹ کے وقفے سے دو بار فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔
دعاؤں کی درخواست pic.twitter.com/0mB6B77xY6— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) March 7, 2024
پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کیے ہیں، اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے
سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے،
اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے https://t.co/hO4f7HOqNG
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 7, 2024