اقتدار جانے کا غم ابھی باقی،علی امین گنڈا پور کا گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان

0
51

اقتدار جانے کا غم ابھی باقی،علی امین گنڈا پور کا گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جب سے وفاقی حکومت ختم ہوئی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما و کارکنان ابھی تک بوکھلائے ہوئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں

کبھی لانگ مارچ کا اعلان ہوتا ہے،لانگ مارچ میں کوئی نہیں نکلتا تو عمران خان خاموشی سے واپس خیبر پختونخواہ کی راہ لیتے ہیں، پھر سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے، گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ چھوڑ کر خیبر پختونخوا میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں، کبھی خود کو قتل کی سازش کا انکشاف کرتے ہیں تو کبھی پاکستان ٹوٹنے کا بیان دیتے ہیں، اسی طرح عمران خان کے ہمنوا بھی بوکھلائے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت، کارکنان نے حکومت جانے کے بعد اداروں کو نشانہ بنایا ہوا ہے ،ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید جاری ہے،ایسے عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کی ضرورت ہے،

وزیراعظم آزاد کشمیر کا علی امین گنڈا پور پر30کروڑ لے کرسازش کرنے کا الزام

دوسری جانب گزشتہ روز تحریک انصاف نے ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، عمران خان خود بنی گالہ میں تھے اور کارکنان سڑکوں پر تھے، شیخ رشید خود بارش میں نکلے اور چند لوگوں سے خطاب کیا کیونکہ لوگ نہیں آئے، کئی شہروں میں احتجاج ہوا اس احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ گرڈ سٹیشن پر قبضہ کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پوا کا کہنا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر یہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے مین گرڈ پر قبضہ کر لینگے کل تک تمام کارکنان لوڈشیڈنگ کے بارے واٹسپ گروپوں میں رپورٹ شیئر کریں، پرسوں سے میں گرڈ کا بٹن خود دبائوں گا،ایکسین ،ایس ڈی او، سپرینڈیںٹ اور لین مین میرا اپنا ہو گا،مولانا اور شہاز شریف آجانا مجھے روکنا،میں اعلان کر کے آ رہا ہوں

علی امین گنڈاپور کے دہشت گردوں سے روابط اور خودکش حملے کرانے کا انکشاف

علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈیرہ گرڈ سٹیشن پر قبضے کا اعلان اس پر حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، کیا پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، علی امین گنڈہ پور لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ وہ غلط کام کریں اور ریاست کے اثاثوں پر حملے کریں، قبضے کریں، یہ روش کسی صورت درست نہیں ہے، 3 سال 7 ماہ ، تحریک انصاف کے دور حکومت میں جو لوڈ شیڈنگ تھی اس وقت علی امین گنڈہ پور کیوں گرڈ سٹیشن پر قبضہ نہیں کر رہے تھے، حکومت اور اداروں کو ایسے بیانات کا نوٹس لے کر فوری کاروائی کرنی چاہئے،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد

Leave a reply