قصور
تحریک اللہ اکبر پاکستان کے سربراہ سیف اللہ خالد نے کہا کہ اقتدار میں آکر بیوہ،یتمیوں اور غریبوں کی خصوصی مدد کرینگے اور ریلیف کے کام جاری رکھے گے
تفصیلات کے مطابق کل بروز منگل سیف اللہ خالد قصوری نے دورہ قصور کیا جس میں انہوں نے نماز ظہر کے وقت قصور کے نواحی گاؤں موضع کلے والا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور اس کے بعد نماز عصر کے وقت موضع اوراڑہ نو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اس کے بعد وہ موضع میر محمد خطاب کیلئے تشریف لے
نمائندہ باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ خالد صدر تحریک اللہ اکبر پاکستان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر بیوہ،یتیموں اور غریبوں کی خصوصی مدد کرینگے اور ریلیف کے کاموں کو نا صرف جاری رکھیں گے بلکہ اس کا دائرہ کار وسیع کر دینگے
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غلط لوگوں کا انتخاب کیا جس کے باعث آج ملک کے یہ حالات چل رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ ملاں کی دوڑ مسجد تک ہی نہیں ہونی چائیے  بلکہ قدیم زمانہ کی طرح آج کے ملاں کو بھی مسجد کو دعوت جہاد،ریلیف کے کاموں کا بیس کیمپ بنانا ہوگا اور دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی مسجد نبوی ایسے کاموں کا بیس کیمپ تھا جو کہ ہماری لئے ایک بہت بڑی مثال ہے








