امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ کر دیا گیا،

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے عمان نے کہا کہ 3 مئی کو ہونے والے جوہری مذاکرات کو ’لاجسٹک وجوہات‘ کی بنا پر ری شیڈول کیا جائے گا.

ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔واشنگٹن نے تہران کو یمن کے حوثیوں کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا اور جوہری مذاکرات کے دوران اس پر نئی تیل سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں، اس حوالے سے آج ایران نے امریکا پر ’متضاد رویے اور اشتعال انگیز بیانات‘ کا الزام عائد کیا۔

علیحدہ سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات میں ’سنجیدگی اور عزم‘ کے ساتھ شامل رہے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

Shares: