امریکا نے ایران کے بینکنگ نیٹ ورک اور اس سے منسلک غیر ملکی کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ہدف وہ کمپنیاں ہیں جو ایران کے میزائل پروگرامز میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کئی کمپنیاں بلیک لسٹ کی گئی ہیں، جن پر ایرانی تیل کی خرید و فروخت کے ذریعے کروڑوں ڈالرز کے منافع کی فراہمی کا الزام ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے کاروباری تعلقات رکھنے والے دیگر افراد اور اداروں پر بھی مزید سخت پابندیوں کا امکان ہے۔واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ اقدامات ایران کے متنازعہ پروگراموں کو محدود کرنے کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ ایران نے ماضی میں ایسی پابندیوں کو سیاسی دباؤ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کیمرون کا شہری گرفتار
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا
مودی حکومت کے خلاف مزدور،کسان سڑکوں پر،بھارت بند،تاریخی ہڑتال