ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان

0
36
iran

تہران:ایرانی عدلیہ کی سفارش پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ملک کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔معاف کیے جانے والوں میں حالیہ مظاہروں میں ملوث مظاہرین قیدی بھی شامل ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔دی گارجین کی رپورٹ میں ایرانی خبر رساں ادارے کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی عام معافی کا اطلاق ایران میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

ایرانی خبررساں ادارےارنا کے مطابق مذکورہ اقدام سے ریاستی کریک ڈاون کے بعد ملک گیر بدامنی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں ایران میں قید دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے، ارادی قتل و تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔اپنے کیے گئے جرائم پر نادم قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ حکام کی جانب سے کی گئی۔جب رکشہ ڈرائیور نے وسیم اکرم کے والد کو ایک دن کے لیے اغوا کرلیا

ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق ایران میں حالیہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 20 ہزار مظاہرین گرفتار کیے گئے۔گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی کرد لڑکی کی زیرحراست موت کے خلاف ایران میں 4 ماہ تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔22 سالہ مہسا امینی کو گزشتہ برس ستمبر میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

Leave a reply