باغی ٹی وی : ایران نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں نشانہ بننے والے اپنے ایٹمی مراکز کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے جوہری مراکز پر ممکنہ حملوں کی پیشگی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اب فوری طور پر بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔محمد اسلامی کا کہنا ہے کہ حملوں کے باعث جو خلل پیدا ہوا ہے، اسے جلد دور کیا جائے گا تاکہ ایٹمی مراکز کی پیداوار اور سروسز دوبارہ بحال کی جا سکیں۔
یاد رہے کہ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران اصفہان، نطنز اور فردو میں واقع ایران کے حساس جوہری پلانٹس پر پہلے اسرائیلی حملے ہوئے، جس کے بعد امریکا نے بھی حملوں میں حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے بنکر بسٹر بم گرائے، جب کہ ٹوما ہاک کروز میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق جوہری تنصیبات پر ان حملوں سے ایران کو وقتی نقصان ضرور پہنچا، تاہم ایران کا تیزی سے بحالی کا عمل شروع کرنا ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو کسی صورت پیچھے نہیں ہٹائے گا۔سیٹلائٹ تصاویر میں تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے، تاہم ایرانی حکام نے مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں جوہری تناؤ میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی، پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی، الزامات کی بوچھاڑ
پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل
ابھینندن کو گرفتار کرنے والے ہیرو میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید
کشن گنگا اور رتلے منصوبے: پاکستان نے کارروائی روکنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی