ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35 افراد جاں بحق

بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں سوار بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے تھا۔

باغی ٹی وی رپورٹ: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بس کو آگ بھی لگ گئی تھی۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی نے بھی حادثے میں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 14 خواتین تھیں۔ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں سوار بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے تھا۔

ایران میں موجود قافلے کے سربراہ سید اطہر شمسی نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سفر کر رہے تھے اور پاسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی تھی۔ آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply