ایران نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی کھل کر مخالفت کر دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ یہ منصوبہ امریکا اور اسرائیل کی خواہش ہے، جو پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے، اور ایران اسے کامیاب نہیں ہونے دے گا۔علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران ہمیشہ حزب اللہ کے عوام اور مزاحمت کی حمایت کرتا رہا ہے، اور اسے غیر مسلح کرنے کی کوشش امریکی و اسرائیلی مداخلت کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق حزب اللہ لبنان کے تمام مذاہب میں مقبول ہے اور مزاحمت لبنان کی عزت، حیات اور سلامتی کی ضامن ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 1982 میں جب حزب اللہ موجود نہیں تھی، اسرائیلی فوج بیروت کے جنوبی علاقوں تک پہنچ گئی تھی، لیکن حزب اللہ کی مزاحمت نے اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔ ولایتی نے کہا کہ ماضی میں کم وسائل کے باوجود یہ سازشیں ناکام ہوئیں، اور آج جب حزب اللہ کے پاس بھرپور وسائل اور عوامی حمایت موجود ہے، تو یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

فیلڈ مارشل کا بھارتی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا عزم

Shares: