تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران دشمنوں کو بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور امریکہ اسرائیل کے جرائم میں ساتھی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کو قائم رکھنا سب سے اہم فریضہ ہے، اور ایرانی قوم کسی بھی میدان میں کمزور فریق کے طور پر سامنے نہیں آئے گی،سفارتی اور عسکری میدانوں میں پوری تیاری کے ساتھ داخل ہوں گے، ایرانی قوم کے پاس منطق بھی ہے اور طاقت بھی، اسی لیے ہم کسی بھی میدان میں کمزور نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ تہران امریکہ سے جوہری مذاکرات میں شامل ہونے کی امید کر رہا ہے لیکن انہیں کوئی جلدی نہیں کر ہے،ٹرمپ نے پٹسبرگ کے دورے سے واشنگٹن واپس پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "وہ بات کرنا چاہیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ ہم نے ان کی ایٹمی تنصیبات ختم کر دی ہیں۔”

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز فون پر گفتگو میں ایران سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے اگست کا آخر ڈی فیکٹو ڈیڈلائن کے طور پر طے کرنے پر اتفاق کیا یہ بیان اسی دوران سامنے آیا ہے۔

Shares: