ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سیکیورٹی خدشات اور بعض بھارتی شہریوں کے ذریعے ویزا فری پالیسی کے غلط استعمال کے بعد کیا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ متعدد بھارتی شہری جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں ایران پہنچے جہاں بعض کو انسانی اسمگلنگ گروہوں نے اغوا کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان طلب کیا۔ حکام کے مطابق اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے ویزا فری انٹری کو غیر محفوظ تصور کیا جا رہا تھا۔بھارت کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک مشاورتی بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایجنٹس یا فیک ریکروٹمنٹ کمپنیاں کے جھانسے میں نہ آئیں جو ایران کے لیے "ویزا فری سفر” کا غلط دعویٰ کرتی ہیں۔ بھارتی حکومت کے مطابق ویزا فری پالیسی صرف محدود سیاحتی مقاصد کے لیے تھی، ملازمت یا طویل قیام پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا تھا۔

نئی پالیسی کے تحت بھارتی شہریوں کو اب ایران جانے سے پہلے باقاعدہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اس میں ٹرانزٹ، ایئرپورٹ انٹری اور تمام اقسام کے داخلے شامل ہیں۔ ایئرلائنز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ویزا کسی بھارتی شہری کو ایران کے لیے بورڈنگ نہ دیں۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ سال بھارت سمیت متعدد ممالک کے لیے 15 روزہ ویزا فری سیاحتی داخلے کی اجازت دی تھی، لیکن حالیہ واقعات کے بعد یہ سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ بھارتی حکومت اس وقت ایران میں پھنسے بعض شہریوں کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے

اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

Shares: