ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع بین گورین ایئرپورٹ، صہیونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور دیگر اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ شمالی علاقے بیت شیہان میں ایرانی میزائل حملوں سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا پر ایرانی حملے میں زخمیوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی ہے، جب کہ شہر میں کئی عمارتیں، تجارتی مراکز اور گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں۔
ایران نے اسرائیل کے حساس علاقے دیمونا میں واقع ایٹمی ری ایکٹر کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک اسرائیلی حکام کی جانب سے تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کے شہر اصفہان میں موجود ایک جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تنصیب کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی اور صنعتی مراکز پر حملوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، اور صہیونی حکومت کے خلاف یہ جوابی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
اسحاق ڈار اور آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت