امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہ تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔
تلسی گبارڈ نے کہا کہ مارچ میں واضح طور پر کہا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے،امریکی انٹیلیجنس معلومات کے مطابق اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اسمبلی کا فیصلہ کرے تو چند ہفتوں یا مہینوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہےمیں اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے ثبوت نہ ہونے کی تلسی گبارڈ کی بات غلط ہے،ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔
واضح رہے امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی-








