فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں آئندہ چند گھنٹوں میں پیشرفت ممکن ہے، اور معاملے کو جی سیون اجلاس میں اٹھانے کا موقع موجود ہے۔
گرین لینڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں میکرون نے امید ظاہر کی کہ آنے والے گھنٹوں میں حالات بہتر ہوں گے اور مذاکرات کا آغاز ممکن ہو سکے گا تاکہ خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔ حال ہی میں ایرانی صدر سے ان کی بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے جلد مذاکرات کی اپیل کی۔ میکرون نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اس معاملے پر بات کی ہے، جو ان کے موقف سے متفق ہیں۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ کینیڈا میں اتوار سے شروع ہونے والا جی سیون سربراہی اجلاس منگل تک جاری رہے گا، جس میں ایران اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی امن پر بھی گفتگو متوقع ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے اپریل سے اب تک پانچ مذاکراتی دور ہو چکے ہیں۔ چھٹا دور اتوار کو ہونا تھا تاہم میزبان ملک عمان نے اسے منسوخ کر دیا۔
اسرائیلی حملہ: پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اور نائب حسن محقق شہید
نیدرلینڈز میں ڈیڑھ لاکھ افراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج، نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی ہو جائے گی،ٹرمپ کا دعویٰ
تل ابیب میں غزہ اور ایران پر حملوں کے خلاف احتجاج، 3 مظاہرین گرفتار
ایران اسرائیل جنگ: دو روز میں 6 ہزار پروازیں منسوخ، فضائی نظام درہم برہم