ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید تین افراد کو پھانسی دے دی ہے، یہ کارروائی ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بتایا کہ ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول کو جاسوسی اور ملک میں قتل کی کارروائیوں کے لیے ہتھیار اسمگل کرنے کے الزامات کے تحت سزائے موت دی گئی۔ ان تینوں افراد کو آج صبح ارومیہ شہر میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی "میزان” کے مطابق ان افراد کے اسمگل کیے گئے ہتھیار ایک نامعلوم شخصیت کے قتل میں استعمال ہوئے، تاہم مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پھانسی سے قبل تینوں افراد کی تصاویر نیلے قیدی لباس میں ایرانی میڈیا پر جاری کی گئیں۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ان افراد نے صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کیا اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ایران ماضی میں بھی اسرائیلی خفیہ ادارے موساد یا دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے مبینہ جاسوسوں کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 12 روز کے دوران ایران نے 700 سے زائد افراد کو اسرائیل سے روابط کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان دو ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے۔

بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان

گنڈاپور نےصوابدیدی فنڈز 5 کروڑ کی بجائے 50 کروڑ خرچ کر دیے،تحائف و تفریح پر 11 کروڑ خرچ

عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

عید پر غیر حاضری: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ایک ماہ کی تنخواہ ضبط

بیلاروسین نے ایرانی بچے کو زمین پر زمین پر پھینک دیا، دو سالہ بچہ کوما میں

Shares: