ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں چھپے جنگی مجرم اپنے جرائم کی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ایران انہیں مسلسل نشانہ بناتا رہے گا جب تک کہ وہ ایرانی عوام پر حملے روک نہیں دیتے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے یہ سخت بیان اُس وقت دیا جب اسرائیل نے تہران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نے جمعے کے بعد سے شمالی اسرائیل پر آٹھ مرتبہ میزائل داغے ہیں۔اپنے سوشل میڈیا بیان میں عباس عراقچی نے کہا: "ہماری مضبوط مسلح افواج دنیا کو یہ واضح پیغام دے رہی ہیں کہ تل ابیب میں چھپنے والے جنگی مجرموں کو ان کے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔”

انہوں نے مزید کہا: "ہم ان بزدلوں کو اس وقت تک نشانہ بناتے رہیں گے جب تک وہ ہمارے عوام پر حملے بند نہیں کرتے۔”

امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی مکمل، باقی زائرین کیلئے اقدامات جاری

کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی

Shares: