ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے دو فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی فوج نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل نے عسکری مقامات پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اسرائیل کے ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج نے ایک مختصر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے کے دوران اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے دو اہلکار جاں بحق ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج جلد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ایران کی جانب سے اس طرح کے حملوں کا جواب دینا متوقع ہے، اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر مزید تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے، یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر بھی اہمیت رکھتی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے
دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے عدالتی ادارے کے سربراہ نے گذشتہ رات ایران کے خلاف صیہونی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دفاعی میزائلوں اور مسلح افواج کے بنائے گئے نظام نے شاندار کارکردگی دکھائی اور جس طرح ماضی میں دشمن کو پچھتانا پڑا تھا آئندہ بھی یہ جعلی اور سفاک حکومت منہ کی کھائے گی،حزب اللہ کے مزاحمت کاروں، یمن کے حوثیوں اور ایران کی کامیاب میزائل کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئرن ڈوم اپنی خصوصیات کھو چکے ہیں، ایران ایسی جگہ نہیں ہے جہاں تم شیر کی دم سے کھیلنا چاہتے ہو،ایرانی قوم نے دفاع مقدس اور دیگر حساس لڑائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی عزت پر آنچ نہ آنے دی، ایران ایک ایسا ملک جو ایک تعلیم یافتہ، ترقی کی راہ پر گامزن اور طاقتور مسلح افواج رکھتا ہے محفوظ اور پرامن ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملہ،وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں پروازیں بحال
جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران
اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے








