ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار
تل ابیب: اسرائیلی حکام نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور ریاستی اٹارنی کے دفتر نے بدھ کو اعلان کیا کہ ایک 35 سالہ اسرائیلی شخص پر ایران کے حکم پر اسرائیلی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
وسطی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر ورہووسکی پر ایک غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ رابطے، ہتھیار لے جانے اور دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا،گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
فرد جرم کے مطابق، ہووسکی نے اگست 2024 میں کسی وقت ایرانی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے کام کرنے والے ایک ادارے سے رابطہ کیا، جس نے اپنے آپ کو کینیڈا میں رہنے والے ایک اسرائیلی شہری کے طور پر پیش کیا اور خود کو "ایلی” کہا۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی اسرائیلی حکام یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ایرانی نیٹورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔