تہران: ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے-
باغی ٹی وی : اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی، ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا،اس نے کہا تھا کہ اسرائیل حوثیوں پر ‘سخت حملہ‘ کرے گا اور اس کی قیادت کو ’ختم‘ کر دے گا۔
خراٹوں کے علاج کی پہلی میڈیسن کی منظوری
کاٹز نے حزب اللہ اور حماس کے رواں سال شہید ہونے والے ہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں ہنیہ، سنوار، اور نصر اللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم حدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس، دو ملزمان اشتہاری قرار
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود تھے جب انھیں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حماس اور ایرانی حکام نے فوری طور پر اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان سے قبل اسرائیل کی جانب سے اس الزام کی نہ تو کبھی تردید کی گئی تھی نہ تصدیق۔
کرسمس کا تہوار محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیتا ہے،سحر کامران