اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے ایران کے جوہری بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بحران کی اصل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ واشنگٹن نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر تہران کو وعدے پورے نہ کرنے پر مجبور کیا۔

چینی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں بتایا کہ امریکی اقدامات نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق مسائل کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض سلامتی کونسل کے ارکان ایران پر الزام تراشی کر کے اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو جائز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فو کونگ نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری بحران کا آغاز امریکا کی جانب سے 2018 میں جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلا اور اس کے بعد ایران پر عائد کی گئی سخت پابندیوں سے ہوا۔

یاد رہے کہ 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے باہر نکلتے ہوئے ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی اپنائی، جس سے ایران کو معاہدے کے فوائد سے محروم ہونا پڑا اور تہران نے معاہدے کی بعض شرائط کی پاسداری کم کر دی۔

سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی

پینٹاگون کی رپورٹ سے ٹرمپ کو دھچکا، ایرانی تنصیبات کی مکمل تباہی کا دعویٰ غلط قرار

بلوچستان اسمبلی سے 896 ارب روپے کا بجٹ منظور، بڑی اسکیموں کا اعلان

Shares: