اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایران نے اسرائیل پر 400 سے زیادہ بیلسٹک میزائل اور لگ بھگ 1000 ڈرونز حملے میں استعمال کیے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ان بیلسٹک میزائلوں میں سے 20 سے کچھ زائد شہری آبادی والے علاقوں میں گرے، جن کے نتیجے میں شدید جانی نقصان اور تباہی ہوئی۔ اب تک 24 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کی شرح اس سے کم رہی ہے جتنی توقع ایران کے خلاف کارروائی کے وقت کی گئی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تقریباً ایک ہزار ڈرونز میں سے 200 سے کم تعداد اسرائیل کی سرحدوں تک پہنچی، جو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوئیں۔ تاہم ان میں سے کوئی بھی اسرائیل سے نہیں ٹکرایا، کیونکہ تمام ڈرونز یا تو اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے تباہ کر دیے یا وہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گئے۔

Shares: