ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں ایران کی اصولی اور جراتمندانہ حمایت پر حکومت پاکستان، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ جب ایرانی قوم ایک تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے، تو وہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ثابت قدمی اور حمایت قابلِ تحسین ہے، اور خاص طور پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، پارلیمنٹ، علما، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

رضا امیری مقدم نے وزارت خارجہ پاکستان کی بھی تعریف کی جنہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی فورمز پر ایران کی حمایت کی۔سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی عوام اور حکومتوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کا رشتہ گہرا ہے اور ایرانی عوام پاکستانی محبت اور حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے اس فتح کو مسلم اُمّہ کے لیے ایک فخر اور حق کی فتح کا مظہر قرار دیا۔

ایران کا جوہری بحران امریکا کی یکطرفہ پالیسیاں ہیں،اقوام متحدہ میں چین کا موقف

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف

سی پی ایل: شاہ رخ خان کی ٹیم میں پاکستانیوں کی شمولیت، بھارتی انتہاپسند برہم

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی

Shares: