تہران: ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 30 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا،دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے،دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 69 افراد موجود تھے جن میں سے 24 تاحال لاپتہ ہیں۔