ایران میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام

ایران میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی ناکام

باغی ٹی وی :ایران میں بڑی دہشت گردی کی کاروئی کو ناکام بنا دیا گیا . ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق کہ ملک کے مغربی علاقے پیرانشہر میں دہشتگردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی ایران کی سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے

ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق مغربی آذربائیجان کے حساس اداروں کے تعاون سے دہشتگردانہ کارروائی کرنے والے ایک ایسے گروہ کے 2 دہشتگردوں کو ایک مسلح جھڑپ کے دوران موقع پر ہلاک کیا گیا جس کا رابطہ عراقی کردستان میں موجود دہشتگرد گروہوں سے تھا۔

کاروائی کے بعد دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوف ، دستی بم اور گولہ بارود برآمد ہو اجس کو سیکیورٹی اداروں نے اپنے اپنی حراست میں‌لے لیا.

Comments are closed.