ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری،ایرانی سپریم لیڈر کی قوم سے اپیل

0
33
ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری،ایرانی سپریم لیڈر کی قوم سے اپیل #Baaghi

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری،ایرانی سپریم لیڈر کی قوم سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں ایرا ن میں صدارتی انتخابات کےلیے 4 امیدوار مدمقابل ہیں ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار اورعبدالناصر ہمتی سے مقابلہ ہیں. محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی بھی امیدواروں میں شامل ہیں صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے گزشتہ دنوں 3 امیدواردستبردار ہوئے تھے

خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تیرہویں صدارتی انتخابات کے علاوہ 6 ویں شہري،ديہي اسلامي كونسلزكے انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے تو آئیے تشخیص انتخاب اور ووٹ دیجئے۔ آج عوام اپنا ووٹ استعمال کرکے اپنی مرضی کے مطابق اپنا صدر منتخب کریں گے ۔ آج کا دن عوام سے متعلق ہے۔ عوام کا آج کا فیصلہ آئندہ چند برسوں کے لئے مہم ہوگا اسی بنیاد پر عوام کو آج اصلح اور بہترین شخص کا انتخاب کرنا چاہیے

دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی جو صدارتی انتخابات کے امیدوار بھی ہیں نے آج تہران کے قریب علاقے شہر ری میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا.

آج صبح سات بجے سےایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

Leave a reply