کرکٹ کے فروغ کیلئے ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی
ایران نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔24 نیوز کے مطابق کرکٹ ایران کے چئیرمین حسین علی سلیمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے ملاقات کی۔ کرکٹ ایران نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مدد کرے ۔ چئیرمین پی سی بی ایم سی زکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چئیرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔ ذکاء اشرف نے کہاکہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں معاونت کرے گا۔ کرکٹ ایران کے چئیرمین نے ذکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر بھی مبارکباد دی، جس پر ذکاء اشرف نے چئیرمین کا مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔