ایران نے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کو مسترد کر دیا

0
59
israel

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کی صورت حال کو پھیلانے پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی عدم استحکام میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔یہ بیان گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ گروپ سیون کا اجلاس اٹلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی تہران میں اچانک ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ تاہم، ایران نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ جنگی ماحول کے پھیلاؤ کا حامی نہیں ہے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے اس بیان سے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایران تنازعات کے حل کے لیے پرامن طریقوں کا خواہاں ہے۔

Leave a reply