ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی
پاکستان نے منصوبہ مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کر دی, پاکستان نے ایران کو معاہدہ معطل کرنے کے لیے ’فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ‘ نوٹس جاری کر دیا,نوٹس میں پاکستان کے قابو سے باہر بیرونی عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے,نوٹس میں پاکستان نے منصوبے کو آگے بڑھانے سے اپنی عارضی معذوری ظاہر کی ہے, پاکستان نے موقف اپنایا کہ جب تک کہ ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں منصوبے کی تکمیل ممکن نہیں ہو سکتی
یہ منصوبہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلت کے باوجود ایک دہائی سے سرد خانے میں پڑا ہے پاکستان نے گیس سیلز اینڈ پرچیز اگریمنٹ کے تحت ایران کو فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ نوٹس جاری کیا ہے،جی ایس پی اے کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں معطل ہو جاتی ہیں ایران نے فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ نوٹس پر اعتراض کیا ہے, ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے,ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے بعد منصوبے کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی،پاکستان کے نوٹس پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے,معاہدے کے تحت منصوبے عدم تکمیل پر پاکستان ایران کو جرمانہ دینے کا پابند ہے,
ڈان کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پاکستان نے گیس سیلز اینڈ پرچیز اگریمنٹ کے تحت ایران کو ایک فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ نوٹس جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں جی ایس پی اے کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں معطل ہوجاتی ہیں ، پالیسی بیان میں وزیر مملکت نے یہ بھی ریکارڈ پر رکھا کہ ایران نے فورس میجر اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ کے نوٹس پر اعتراض کیا ہے ،مصدق ملک کی جانب سے یہ بیان ایم این اے جمال الدین کے سوالوں کے جواب میں سامنے آیا، انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا حکومت پاکستان کی سرحد پار توانائی منصوبے کی تکمیل کے لیے کوئی متعین تاریخ ہے؟ کیا تاخیر کی صورت میں پاکستان پر جرمانہ واجب الادا ہے اور کیا دیگرعلاقائی ممالک اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود تجارتی تعلقات کو بڑھا رہے ہیں؟
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
وزیر مملکت مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بڑے اعلان کردیئے
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں