مزید دیکھیں

مقبول

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

حکومت نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں، اقوام متحدہ کا امریکہ سے مطالبہ

ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں، اقوام متحدہ کا امریکہ سے مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیترس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری پروگرام پر کام روکنے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں

اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی کونسل 2015 کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق آئندہ ہفتے غور کرے گی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے ایران نے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کے حصول کا پروگرام ترک کردیا ہے، اس لئے بائیڈن انتظامیہ کو ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردینی چاہئیں، پابندیوں کے خاتمے سے ایران جوہری پروگرام کو توانائی کے حصول تک محدود رکھنے کو یقینی بنائے گا

دوسری جانب اسرائیل کے مؤقر انگریزی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے اس بات کا دعویٰ ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود وائزی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ واشنگٹن تیل، شپنگ اور انشورنس سیکٹرز سمیت دیگرعائد کردہ پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہے۔ ایران کی جانب سے ویانا میں ہونے والی بات چیت کا حصہ رہنے والے محمود وائزی کے مطابق امریکہ نے ایران کے متعدد اہم افراد پر عائد کردہ پابندیاں بھی ہٹانے پہ آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران کی کئی اہم شخصیات کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا۔ امریکی پابندیوں کا اطلاق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر بھی ہوا تھا۔ محمود وائزی کے مطابق طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکہ، ایران پر سابقہ دور حکومت میں عائد کی جانے والی 1040 پابندیاں اٹھا لے گا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan