ایران اور روس نے چار ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے، معاہدے میں ایران ہرمز کمپنی اور روساٹم شریک ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ سیریک اور ہرمزگان کے علاقوں میں چار نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر پر دستخط ہوئے۔ معاہدہ ایران ہرمز کمپنی اور روساٹم کے درمیان طے ہوا ہے۔ ہر پلانٹ کی گنجائش 1,255 مگا واٹ بتائی گئی ہے، مگر منصوبے کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 2015 کے تاریخی ایٹمی معاہدے کی تحت اسنیپ بیک پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
جمعہ کو سلامتی کونسل میں چین و روس نے ایران کے ساتھ بات چیت کی مزید آدھے سال کی مہلت دینے کا مسودہ پیش کیا؛ مگر اس کی منظوری کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔
ایران-روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کے ایٹمی بجلی گھر وں کامعاہدہ
مقبوضہ لداخ میں احتجاجی مظاہرے، رہنما سونم وانگ چک گرفتار








