ایران سے آنیوالی خاتون جاں بحق،کرونا تھا یا نہیں؟ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں ضروری انتظامات کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے 170 زائرین گلگت بھجوا دیئے گئے ہیں، 250 زائرین کو ڈی آئی خان میں قرنطائن کیا گیا ہے، خاتون جس کی عمر 65 سال کی تھی اس کو شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری تھی اسکی وفات ہو چکی ہے، اس کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں تا ہم ابھی تک رپورٹ نہیں آئی،خاتون کا تعلق پارہ چنار ضلع کرم سے ہے

اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کل سے اب تک کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا، ہماری کوشش ہے کہ تصدیقی خبر آگے دیں ، عوام میں افرا تفری اور خوف نہ پھیلایا جائے، مصدقہ اطلاعات پہنچائیں، علما کرام کے ساتھ ملکر بطور قوم کرونا کے خلاف لڑیں گے.کرونا سے احتیاط کی ضرورت ہے،مصافحہ کی بجائے صرف زبان سے سلام کرنا چاہئے، ملاقات کے وقت بھی فاصلہ رکھیں، ہاتھ ملانے کی وجہ سے وائرس پھیلتا ہے، 170 ممالک میں وائرس پھیل چکا ہے، ہم نے اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا ہے،

اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ہر مکاتب فکر کے علما کرام سے ملاقاتیں ہوئی، 250 زائرین ڈی آئی خان میں ہیں جن کو قرنطائن کیا گیا ہے، ان کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں، قرنطائن کی مدت پوری ہونے پر انہیں گھروں کو بھجوا دیا جائے گا، جو گلگت لوگ بھجوائے گئے وہاں گلگت میں انکو قرنطائن کیا جائے گا، کرونا وائرس کے حوالہ سے مسلسل اجلاس جاری ہے اور ہر معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں، ہر گھنٹے میں میٹنگ ہوتی ہے.

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Shares: